"یہ جو چین کو علم سے نسبت ہے سفرنامہ چین "
Author: تسنیم جعفری
Guaranteed Safe Checkout
ISBN:
Book Cover Type:
"یہ جو چین کو علم سے نسبت ہے“ کے سفرنامے میں چین کی ترقی، محنت، نظم و ضبط کا مشاہدہ اور تجزیہ مصنفہ نے بہت باریک بینی سے کیا ہے۔
سفر نامے کا آغاز چین کا ویزہ حاصل کرنے کی مشکلات سے ہوتا ہے۔ چین جانے کے خواہش مند لوگوں کے لئے یہ باب راہ نمائی کر سکتا ہے۔ پھر آئر چائنہ میں سادہ غذا کی تفصیل بھی کافی دل چسپ ہے۔۔ سادہ، رواں دواں، مبالغے اور بناوٹ سے پاک اس سفرنامے کو ایک روزنامچے کی طرز پر لکھا گیا ہے۔ اس لئے ان کے سفر کی تمام جزئیات اور کھانوں کا ذکر تواتر کے ساتھ آتا ہےچین کا جدید فن تعمیر، معاشرت، صحت اور ورزش پر خاص توجہ ، وقت کی پابندی اور دیگر پہلوؤں کو اس سفر نامہ میں اجاگر کیا گیا ہے۔ تعلیم اور روزگار کے لیے چین جانے والوں کے لیے بھی اس سفر نامے میں مفید اور عملی معلومات ملتی ہیں۔
