دھندلے عکس (ناول)
Author: کرن عباس کرن
Guaranteed Safe Checkout
ISBN:
Book Cover Type:
اول دھندلے عکس
کرن عباس کرن ؔ صاحبہ کا ناول "دھندلے عکس" فلسفہ ، نظریات ، صوفی ازم اور روحانیت کا امتزاج ہے۔ تشبیہات کا استعمال سہل انداز میں خوبصورتی کے ساتھ اس طرح نظر آ رہا ہے جو گراں نہیں گزر رہا۔
ناول کی ابتداء تقریباً سوا صفحات پر مشتمل فلیش بیک میں کی گئی ہے ، یہ نومبر سن دو ہزار بیس کا دور ہے۔
ناول کا پہلا حصہ ، یہ دور مارچ سن دو ہزار دس سے شروع ہو رہا ہے۔
ناول کا دوسرا حصہ سن دو ہزار پندرہ سے شروع کیا گیا ہے ،
ناول کا تیسرا حصہ سن دو ہزار بیس سے شروع کر کے ماضی کو حال سے ملایا گیا ہے۔ افسانوی اسلوب مدنظر رکھتے ہوئے ناول ، من و عن طویل افسانہ نگاری بھی شمار کیا جا سکتا ہے۔”
ناول میں شامل خطوط اور پلاٹ میں ایک مزید کہانی جو سن پندرہ سو پچاس کے پس منظر میں ہے ، دلچسپی کا باعث ہے۔ سیکڑوں برس قبل کی ایک لڑکی کا حالیہ دور میں آ کر خوابوں میں ملنا ناول کا خاصہ ہے۔ ناول میں ایک لڑکی کے انتقال بعد اس کی ڈائری پڑھی گئی ہے۔ ڈائری کی کہانی بظاہر الگ ہے لیکن دو کہانیاں آپس میں ملا رہی ہے۔ ناول شب دیگ کی طرح ہے جو دھیمی آنچ پر ساری رات رکھی جاتی ہے۔ ناول اس خمار کی طرح ہے جو دھیرے دھیرے چڑھتا ہے۔ زمانہ حال میں موجود دو لوگ ایک ہی ہال میں تھے ، لیکن ان کے درمیان فاصلہ سات سو سال کا تھا۔ ناول کا پلاٹ بظاہر دس برسوں کا احاطہ کر رہا ہے لیکن صدیوں پر محیط ہے۔
