راستی کا راستہ ناول

Author: نورین عامر

Rs.1,500 Rs.1,350 SAVE Rs.150
Add to Wishlist

Guaranteed Safe Checkout

ISBN: 97862776042

Book Cover Type:

  • Hardcover
Availability: In Stock Pre order Out of stock
Description

ناول میں مصنفہ نے روحانیت اور تصوف کے مسائل منفرد انداز میں بیان فرمائے ہیں۔

ناول میں کہانی کا آغاز ایک خواب سے ہوتا ہے۔۔۔۔ اس کہانی کی تکمیل بھی خواب میں۔۔۔

زبان و بیان کے حوالے سے بھی یہ ایک بہترین ناول ہے۔ رواں اور جامع جملے۔۔

ناول میں منظر نگاری کی طرف خاص توجہ دی گئی ہے ۔۔۔ اتنی شاندار منظر نگاری کہ قاری بھی خود کو اسی منظر کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔

ناول کا مرکزی کردار عفت ہے۔۔۔ جس کو منزل مراد تک پہنچانے کے لیے دیگر کردار اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

جن میں، عفت کی والدہ، والد کی یادیں، سہیلی ادریسہ، خان صاحب اور ناول کا ہیرو ہارون۔۔۔ یہ کوئی عام رومانوی ناول نہیں ہے۔۔۔ نا ہی اس ناول میں رقیبِ روسیاہ والا کوئی چکر ہے۔اس ناول میں ایک اور کردار نضال محمد حاتم کا ہے۔۔۔ جسے اپنے وطن فلسطین سے بے دخل کر دیا جاتا ہے ۔۔ اس کی وطن کے مرمٹنے کی خواہش قاری کوبھی اس کی آواز پر لبیک کہنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ ناول میں مختلف کرداروں کا تعلق پاکستان ، فلسطین، مراکش اور انگلینڈ سے دکھایا گیا ہے۔ ناول میں نیکی اور بدی کی طاقتوں کی کشمکش نے کہانی میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔۔۔