دل آباد تم سے ہے (افسانہ)
Author: قانتہ رابعہ
Guaranteed Safe Checkout
ISBN:
Book Cover Type:
|
قانتہ رابعہ کی یہ کتاب کسی بھی دوسرے بہترین افسانوی مجموعے سے کم نہیں، کیونکہ اس میں زیرِ بحث لائے گئے موضوعات معاشرے کے ہر پہلو کی عکاسی کرتے ہیں اور انسانی شخصیت کے منفی و مثبت چہرے عیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ انیس افسانوں پر مبنی یہ خوبصورت کتاب کسی کے لیے بھی بہترین تحفہ ثابت ہو سکتی ہے، کہ کتاب سے بڑھ کر کوئی رفیق ہے ہی نہیں۔کچھ تحریریں ایسی ہوتی ہیں کہ آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، گو کہ کہانی کسی ایسے موضوع پر نہیں ہوتی کہ دل غمگین ہو، مگر ایسی تحریریں ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کے لیے بڑی کارآمد ہوتی ہیں، جیسے کہ “بند مُٹھی میں ریت”۔ اس کہانی کے اختتام پر ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ انسان بہت بے صبرا ہوتا ہے؛ اگر اپنی ریاضتوں کا اجر دنیا سے نہ ملے تو فوراً ناشکرا ہو جاتا ہے۔کتاب میں شامل افسانے سماجی، خاندانی اور معاشرتی مسائل کی خوب صورت ترجمانی کرتے ہیں۔ افسانہ "دل آباد تم سے ہے” رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تحریر کی گئی ہے۔ چونکہ قانتہ رابعہ کا طرز و اسلوب بھی خوب ہے، اس لیے اسے منفرد انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
|
