(حصار نور میں ہوں (نعتیہ شاعری
Author: ڈاکٹر ثروت رضوی
Guaranteed Safe Checkout
ISBN:
Book Cover Type:
|
یہ نعتیہ کتاب، عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہک سے سرشار ہے۔ اس کا آغاز تعارفی تحریروں سے ہوتا ہے جو قاری کو ایک روحانی سفر پر نکلنے کے لیے مہمیز کا کام دیتی ہیں۔ سب سے پہلے پبلشر نے ڈاکٹر ثروت رضوی کی شخصیت اور ان کے علمی و ادبی کارناموں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی یہ دانشور، مصنفہ، خطیب اور شاعرہ اپنے کلام میں عشقِ رسول ﷺ کے دیپ اس والہانہ انداز سے جلاتی ہیں کہ قاری بھی روشنی کے اس ہالہ میں محصور ہو جاتا ہے یہ محض ایک نیا مجموعہِ کلام نہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ کی ایک دلنشین داستان ہے۔ یہ فصاحت سے لبریز نعت نبی کا گلدستہ ہے۔ اس میں ڈاکٹر ثروت رضوی نے اپنے ہر لفظ کو نورِ محمدی ﷺ سے روشن کر کے قاری کو ایک روحانی سفر پر لے جانے کا مکمل اہتمام کر رکھا ہے۔ اس نعتیہ مجموعے کا عنوان “حصارِ نور میں ہوں” ڈاکٹر ثروت رضوی کی اس دلنشین تحریر کے ذریعے خود ان کے دل کی آواز بن کر ابھرتا ہے
|
