بین کرتی آوازیں افسانے

Author: ڈاکٹر نسترن احسن فتیحی

Rs.1,400 Rs.1,260 SAVE Rs.140
Add to Wishlist

Guaranteed Safe Checkout

ISBN: 9786277604448

Book Cover Type:

  • Hardcover
Availability: In Stock Pre order Out of stock
Description

ڈاکٹر نسترن احسن فتیحی کا یہ افسانوی مجموعہ پاکستان اور انڈیا سے بیک وقت شائع ہو چکا ہے۔ مصنفہ نے اس کتاب میں افسانوں کے نام پر خوابوں کے جزیرے کی سیر نہیں کروائی، محبت کے فلسفے نہیں جھاڑے، خیالی پلاؤ نہیں پکائے بلکہ انھوں نے تو معاشرے کے ناسور عیاں کیے ہیں، اپنے قارئین کے لیے سوچوں کے نئے در وا کیے ہیں۔ لوگوں کے دلوں میں پنپتے دکھ جو وہ کہنے سے بھی ڈرتے ہیں انھیں سرعام قرطاس پر اتار ڈالا ہے ۔ مطالعہ کے دوران قاری کو محسوس ہو تا ہے کہ یہ آپ کی اپنی آپ بیتی ہے جسے افسانوی رنگ میں ڈھال کر پیش کر دیا گیا ہے۔ مصنفہ نپے تلے انداز میں اتنی روانی سے لکھتی ہیں کہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ منظر نگاری کہاں ہے، اصل کہانی کہاں ہے، تصویر خود بخود آپ کی نگاہوں میں بنتی چلی جاتی ہے، وہ الفاظ نہیں جذبات تحریر کرتی ہیں، قاری کرداروں کا دکھ محسوس کیے بنا نہیں رہ پاتا۔ افسانے انڈیا میں بیٹھ کر لکھے گیے ہیں مگر پڑھتے ہوئے آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے یہی حالات ہی تو پاکستان کے بھی ہیں۔ افسانوں میں جو ہندی کے چند الفاظ استعمال ہوئے ہیں ان کے ساتھ اردو معنی بھی درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا دوسرا حصہ کاٹ دار اور بہترین گیارہ افسانچوں پر مشتمل ہے۔