(عربی سے ترجمہ )الکسکان اور تاج سلطان
Author: ڈاکٹر میمونہ حمزہ
Guaranteed Safe Checkout
ISBN:
Book Cover Type:
|
۔ الکسکان اور سلطان تاج عربی زبان کی مشہور کتاب کا ترجمہ ہے ۔قروں کی بنت ،آغاز ،اختتام اس قدر عمدگی سے ہے کہ لگتا ہے عربی کا شاہ پارہ اردو ادب کا شاہ پارہ بن گیا ہے۔ السلام اور تاج سلطان ایک کہانی ہے عبدالسلام کی ۔اردو زبان بولنے والے جانتے ہیں کہ کسلمندی کا مطلب کیا ہے؟کسلان ، سست کو کہتے ہیں یہ ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جسے سستی کا مرض لاحق تھا اور وہ سستی کی وجہ سے بستر پر ہلنے سے بھی قاصر تھا۔ خلیفہ ہارون الرشید کے دربار میں عبدالسلام جو کہ اپنی سستی کی وجہ سے الکسلان کے نام سے پہچانا جاتا تھا ،پہنچا تو وہ سستی چھوڑ چکا تھا اور دنیا کا امیر ترین آدمی بن چکا ہے۔ یہ کیسے ہوا؟ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ سارے جواب اس دلچسپ کہانی میں موجود ہیں جو بہت دلچسپ اور حیرت انگیز ہے جس میں ہر صفحے پر تجسس بھی ہے اور تحیر بھی۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ طویل کہانی مختلف عنوانات کے تحت لکھی گئی ہے اور ہر کہانی کے اختتام پر پڑھنے والا ضرور سوچتا ہے ؟” اب کیا ہوگا” کتاب کی طباعت بہت خوبصورت ہے ۔اس کتاب کو کہانی اور طباعت کے حساب سے بین الاقوامی معیار کی کتاب کے طور پر فخریہ پیش کیا جا سکتا ہے۔ رنگین صفحات ، کہانی کی سچویشن کے مطابق تصویریں ،خوبصورت عنوانات الغرض یہ کتاب اردو ادب اطفال میں بہت عمدہ اضافہ ہے۔ ۔
|
