اردو کا گلاب لہجہ

Author: آرسی رؤف

Rs.600 Rs.540 SAVE Rs.60
Add to Wishlist

Guaranteed Safe Checkout

ISBN:

Book Cover Type:

  • Paperback
Availability: In Stock Pre order Out of stock
Description

آرسی رؤف نے " اردو کا گلاب لہجہ " میں بہت منفرد لیکن دلچسپ انداز میں حروف کی پہچان کروائی ہے ۔ صحیح حروف کون سے ہیں ، شرارتی حروف کن کو کہتے ہیں اور کیوں کہتے ہیں ؟ مصوتے کیا ہوتے ہیں، حروف کو جوڑ توڑ کر نیا لفظ کیسے بناتے ہیں ؟ ان کے علاوہ واحد جمع کیا ہوتے ہیں ؟ کن حروف کے ساتھ آخر میں نون غنہ آتا ہے ؟ کون سے حروف ہیں جن کی جمع بناتے ہوئے عام قاعدے سے ہٹنا پڑتا ہے ؟ یہ بظاہر اکثر بچوں کے لیے بہت خشک اور بیزار کن ہو سکتی ہے لیکن مصنفہ کی خوبی یہ ہے کہ انھوں نے اسے کہانی کے انداز میں اتنے دلچسپ طریقہ سے لکھا ہے کہ اردو زبان میں دلچسپی نہ لینے والا بھی آخر تک پڑھے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

کہانی میں دلچسپی اور لفظوں کی پہچان کے لئے مصنفہ نے انوکھے انداز میں مثبت سرگرمیاں بھی پیش کی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک کھیل جس میں سارے بچے کوئی حرف منتخب کرتے ہیں اور اس سے شروع ہونے والے شہروں سبزیوں پھلوں انسانی ناموں کے علاوہ پرندے اور جانوروں کے نام لکھنا ہوتے ہیں ۔

زبان کیا ہوتی ہے؟ سے شروع ہونے والے سوال سے کتاب کے آخری باب میں دیے گئے ناولٹ، کہاوتوں کی جادو نگری ، تک ساری کتاب مصنفہ کی اردو زبان کے متعلق وسیع معلومات پر مشتمل ہے